"نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے"

7 May, 2020 | 09:19 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناا للہ کی پریس کانفرنس، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی بجائے انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) کا آج بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے جبکہ لاک ڈاون پربھی آدھا تیتر آدھا بٹیر کی پالیسی ہے۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف ابھی گیٹ پر نہیں پہنچے تھے کہ دوبارہ نوٹس دے دیا۔ نیب پولیٹیکل انجئنیرنگ کے لئے حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے جبکہ چودھری پرویزالہیٰ بھی نیب کے حوالے سےعدالت چلے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی بحران سے سو ارب کا ڈاکہ مارا گیا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو آج بھی مسلم لیگ ن کا نعرہ ہے جبکہ شیخ رشید پر بھی تنقید کی۔

مسلم لیگ (ن)  پنجاب کے صدر کی زیر صدارت پنجاب ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں