تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا

7 May, 2020 | 08:08 PM

شہزاد خان ابدالی: انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز گروپ اور انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پنجاب حکومت کیجانب سے ہفتے میں پانچ روز مارکیٹیں کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔ نعیم میر اور خالد پرویز کہتے ہیں فیصلے سے تاجروں کی معاشئ مشکلات دور ہونگی.

صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی. 2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔ اس طرح ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  انجمن تاجران آل پاکستان کے مرکزی صدر خالد پرویز نے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوءے کہا کہ فیصلے سے تجارتی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔تاجران کی معاشی مشکلات کم ہونے میں مدد مل سکے گی اور ڈیلی ویجز ملازمین کے گھر کا چولہا بھی چل سکے گا.
انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے بھی پنجاب حکومت کے مارکیٹس کھولنے کے فیصلے کو سراہا ہے. مرکزی سیکرٹرئ جنرل نعیم میر نے کہا کہ بالا آخر پنجاب حکومت نے تاجران کا مطالبہ مان لیا 'اب تاجران پر منحصر ہے کہ وہ ہر صورت ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایئں.
تاجران نے کہا پنجاب حکومت تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے تاجروں کی بھرپور معاونت بھی کرے 'ٹیکسز اور یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں بھی ریلیف دلوایا جائے.

یاد رہے تاجرتنظیموں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں 10مئی کو ازخود مارکیٹس وبازارکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں،یوٹیلٹی بلز،ٹیکس اور راشن تک خریدنے کیلئے پیسے نہیں، حکومت ایس اوپیز  کے ساتھ مارکیٹس و بازار کھولنے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں