ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لیے کام کر رہی ہے: وزیر زراعت پنجاب

حکومت عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لیے کام کر رہی ہے: وزیر زراعت پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس:صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال سے بورے والا سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک اظہر لنگڑیال ،چیچہ وطنی سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی افتخار بشیر چیمہ اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے تین کلب روڈ جی او آر ون میں ملاقات کی.
تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک اظہر لنگڑیال نے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کو کارکنوں کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جنہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی افتخار بشیر چیمہ نے کہا کہ چیچہ وطنی کے لوگوں کو معیاری پھل اور سبزیاں ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں جس کیلئے وہ انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات سننا اور کام آنا ہی انسانیت کی اصل خدمت ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یہی ہدایات ہیں کہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں اور ان کو عز ت دیں تاکہ سابقہ اور موجودہ دور میں واضح فرق نظر آئے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو لوٹا اور اپنی اور اپنے حواریوں کیلئے آسودگی کا سامان کیا جبکہ موجودہ حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے اور ا ن کے مسائل حل کرنے کے ریکارڈقائم کر رہی ہے ۔ ملک اظہر لنگڑیال نے ملک نعمان لنگڑیال کی زراعت کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بورے والا کے دورے کی دعوت دی۔