ق لیگ کے بعد ن لیگ نے بھی نیب کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا

7 May, 2020 | 04:53 PM

Azhar Thiraj

سٹی42: مسلم لیگ ن کا نیب کا ہر میدان میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ ، ن لیگ نیب کی کارروائیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔

یہ اہم فیصلہ میاں شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی مسودے کے حوالے سے حکومت نے اپوزیشن سے ابھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئین میں ترمیم کے لیے جب کوئی حکومتی اعلان ہو تب ہی (ن) لیگ اپنا ردعمل دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی رابطہ کار کمیٹی نے شہباز شریف کو بریفنگ دی کہ نیب ترمیمی مسودہ ابھی تک حکومت نے اپوزیشن کو نہیں دیا۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلب کئے جانے اور دیگر لیگی اراکین کے خلاف متوقع کاروائیوں کی صورت میں مکمل احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئین میں ترمیم کے لیے جب کوئی حکومتی اعلان ہوگا تب ہی (ن) لیگ اپنا ردعمل دے گی جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر حکومتی کارکردگی پر انہیں آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یاد رہے حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے بھی نیب کیخلاف عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور انھوں نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی نکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ نیب کی جانب سے 19 برس پرانا کیس دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔چوہدری برادرا ن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 11مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

دوسری جانب اس معاملے میں تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہوچکے ہیں،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بننے جارہا ہے۔اگر توازن پیدا کرنے کے لیے ہماری قیادت کی پگڑیاں اچھالنے کی کوشش کی گءی تو ایک نہیں دس حکومتیں چھوڑ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں