پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی تیاریاں مکمل

7 May, 2020 | 04:39 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ، علی اکبر ) پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی تیاریاں مکمل، اجلاس حکومت اور اپوزیشن میں طے پانے والے ایس اپیز کے مطابق ہوگا۔

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب طویل وقفے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر پنجاب اسمبلی سپیکر چودھری پرویزالہی کی صدرات میں ہوگا- اجلاس حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی کے درمیان طے شدہ ایس او پیز مطابق منعقد کیا جارہا ہے۔

اسمبلی کے 372 ارکان میں سے صرف 100 ارکان شریک ہونگے، جس میں سے 48 کاتعلق اپوزیشن جماعتوں جبکہ 52 حکمران جماعت سے ہونگے، جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس نو دن تک چلے گا۔

اجلاس میں مہمانوں اور ارکان اسمبلی کے عملے کا داخلہ ممنوع ہو گا، سوال جواب کے سیشن میں صرف متعلقہ وزیر ہی جواب دے گا، اسمبلی سٹاف اور شرکا ماسک، گلوز کا استعمال لازمی کرینگے جبکہ داخلی راستے پر جراثیم کش ٹنل بھی نصب کی جائیگی۔

قبل ازیں اجلاس میں شرکت کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے تھے۔  اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب کورونا وباء کے دونوں میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سٹاف ممبران کےکورونا ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نےجمعرات کو بھی اسمبلی سیکرٹریٹ جا کرافسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے،تاہم رپورٹس آنےتک سٹاف ممبران کومحتاط رہنے اور احتتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں