سٹی 42: متنازع مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد سے کم الکوحل ہو وہ حلال ہیں۔ اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔ اگر ہمارے علماء کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔
پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنس دان ولیم کیر کے مطابق بیئر میں ساڑھے 4 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد اور شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔
اب یہ کیا سلسلہ ہے؟ pic.twitter.com/d5rIHuO4pL
— Atif Tauqeer (@atifthepoet) May 6, 2020
اگر مفتی عبدالقوی کے مبینہ فتوے اور سائنس دان ولیم کیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ مفتی صاحب شراب کو حلال سمجھتے ہیں۔
پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنسدان ولیم کیر کے مطابق بیئر میں ساڑھے 4 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد اور شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔اگر مفتی عبدالقوی کے مبینہ فتویٰ اور سائنسدان ولیم کیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ مفتی صاحب مشروب مغرب کو حلال سمجھتے ہیں۔
واضح رہے مفتی عبدالقوی ایک رومانوی طبعیت کے مالک ہیں ،ان کی سوشل میڈیا پر تصاویرپھیل چکی ہیں،حریم شاہ کے ساتھ بھی ان کی تصاویر موجود ہیں۔حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کے ساتھ ان کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
This picture reminding me of #qandeelbaloch....... N now m worried about her too....????#_Hareem_Shah pic.twitter.com/BCi5JNbVU9
— عبداللہ خان (@KK_King_Khan) January 12, 2020
یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کا نام قندیل بلوچ کیس میں بھی آیا ہے،قندیل بلوچ ایک سوشل میڈیا سٹار تھیں۔