مال روڈ (سٹی 42نیوز) جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جلد آنے والے وی 19 کے لیے فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ دونوں مشہور ستارے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور چونکہ ویوو کے تمام سمارٹ فونز خاص کرنوجوانوں کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں، لہٰذا بطور برانڈ ایمبیسیڈر فہد اور ہانیہ انتہائی موزوں انتخاب ہیں۔ اس اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ منیجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ'' اپنے برانڈ کی نمائندگی کے لیے پاکستانی ستاروں کا انتخاب ہماری عالمی پالیسی کا حصہ ہے۔
ویوو کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈرز کا اعلان نئے فون وی 19 کی لانچ سے قبل کیا گیا ہے، جو کہ سپر نائٹ فوٹوگرافی اور بہت سے جدید فیچرز کا حامل ہوگا۔ملک میں پھیلی وباء کے پیش نظرویوو کی جانب سے وی 19 کا لانچنگ تقریب کو مؤخر کردیا گیا تھا، تاہم صارفین کے پرزور اصرار پر کمپنی اس ماہ یہ نیا فون فروخت کے لیے پیش کرے گی۔
اس اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ اپنے برانڈ کی نمائندگی کے لیے پاکستانی ستاروں کا انتخاب ہماری عالمی پالیسی کا حصہ ہے۔ جس کے مطابق ایک بڑی عالمی کمپنی بننے کے لیے ہمیں سب سے پہلے مقامی مارکیٹس پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فہد اور ہانیہ دونوں کی شخصیت ہمارے برانڈ کی اقدار جس میں جدت اور ہمہ گیری کا پہلو نمایاں ہے ، اس سے مطابقت رکھتی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوررز کیلئے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ٹک ٹاک بنانے کیلئے ان مکالموں کا انتخاب ہانیہ نے ٹیلیویژن سے کیا ہے۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ''ہانیہ عامر کیا کرتی ہیں آپ؟''۔
پس منظرمیں فہد مصطفیٰ اور ان کے شو میں شریک کسی خاتون کی آواز ہے جس پر ہانیہ کے تاثرات قابل دید ہیں۔