ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13 مئی سے کروانے کا فیصلہ، ڈیٹ شیٹ جاری

میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13 مئی سے کروانے کا فیصلہ، ڈیٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ(زاہد چودھری) کورونا کے باعث ملتوی میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13 مئی سے کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، یو ایچ ایس نے ملتوی کیے گئے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کورونا کی وجہ سے ملتوی امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، امتحانات کے انعقاد کیلئے خصوصی ایس اوپیز تیار کئے گئے ہیں، جس پر عملہ عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

اس سیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم فل اور بی ایس سی کے امتحانات شامل ہیں،امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، امیدواروں اور امتحانی عملے کیلئے فیس ماسک اور دستانے لازمی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ تمام مراکز پر ٹمپریچر سکریننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر ہینڈ سینیٹائزربھی موجود ہوں گے جبکہ امیدوار بھی اپنے ساتھ ہینڈسینیٹائزر کی چھوٹی بوتل لاسکتے ہیں، کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان کم از کم 2 میٹر کو فاصلہ رکھا جائے گا۔

 واضح رہے کہ چین کے صوبے سے جنم لینے والا کورونا وائرس پنجاب میں بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 8693 ہو گئی, سب سے زیادہ لاہور میں 3210 کنفرم مریض ہیں، کورونا سے اب تک کل 156 اموات ہوچکی ہیں، 3086 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 45 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer