( فہد علی ) اسلام پورہ کےعلاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کےمطابق انہیں اطلاع ملی کی کہ اسلام پورہ کےعلاقے میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کا نشان موجود نہیں ہے۔
لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔