سٹی42: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا بیس مضامین کے نصاب بدلنے کا فیصلہ، ٹیکسٹ بُک بورڈ نے نجی پبلشرز سے کریکلم پالیسی 2018ء کے مطابق نئی کتابوں کے مسودے طلب کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے بیس مضامین کے نصاب میں تبدیلی کر رہا ہے اور اس نصاب کے مطابق نئی کتابیں مرتب کی جائیں گی۔ اردو، انگریزی اور ریاضی مضمون کی پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کی کتابیں تبدیل ہوں گی، 6ویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے بعض مضامین کی کتابیں بھی نئی مرتب ہوں گی۔ ایڈوانسمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز، ایگریکلچر، عربی، سوکس، ہوم اکنامکس، فائن آرٹس ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن کا نصاب تبدیل ہوگا۔ ہسٹری آف سولائیزیشن، لائبریری سائنسز، ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ مسلم ہسٹری کا نصاب تبدیل ہوگا۔
مسلم ہسٹری اینڈ کلچر، پاکستان کلچر، فارسی، فزیالوجی، ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ کی نئی کتاب مرتب ہوں گی، چائنیز لینگویج کا مضمون 11 ویں اور 12 ویں جماعت میں پڑھانے کیلئے کتاب مرتب ہو گی، ٹیکسٹ بک بورڈ نے 15 مئی تک نئی کتابوں کے مسودے نجی پبلشرز سے طلب کیے ہیں۔ کتابوں کو مرتب کرنے کے لیے کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔