(علی ساہی) کیمپ جیل میں نیب کے قیدی کے بھائی کا فلمی سین کامیاب نہ ہوسکا، رکشہ ڈرائیور کا روپ دھار کر جیل کے اندر جانیوالے ابرار مقبول کو پکڑ کر شادمان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کیمپ جیل میں قید بھائی کو ملنے کیلئے بھائی کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، نیب کے قیدی افضال کا بھائی ابرار جیل میں جاری تعمیراتی کام کیلئے لوڈر رکشے میں بجری اور سیمنٹ لے کر کیمپ جیل پہنچ گیا، گجرات پولیس کے پٹرول سکینڈل میں گرفتار افضال حسین کو ملنے کی ناکام کوشش پر جیل اہلکاروں نے ابرار کو پکڑ کر شادمان پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے ملزم کا رکشہ بھی قبضے میں لے لیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کے مطابق ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، اب پولیس تفتیش کرے گی کہ ابرارکے کیا عزائم تھے۔