سٹی42: کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کاانتخابی عذرداری کیس، خودمختارایڈجیوڈیکٹرجسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نےکوئٹہ ریجن کےانتخابات کوکالعدم قراردیتے ہوئےدوبارہ انتخابات کرانےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے کوئٹہ میں ہونےوالےاجلاس میں نعمان بٹ کےساتھ علم بغاوت بلند کرنے والے کوئٹہ ریجن کے صدر شاہ دوست نااہل ہوگئے، شاہ دوست کےخلاف سابق صدرمراد اسماعیل کی درخواست پرایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے فیصلہ سناتے ہوئےکوئٹہ ریجن کےانتخابات کالعدم قرار دیئے، انہوں نے جون میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردئیے۔ سابق صدرکوئٹہ ریجن مراد اسماعیل نےدرخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ جب شاہ دوست تربت کرکٹ ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوئےاس وقت وہ سرکاری ملازم تھے، قواعد کے مطابق سرکاری ملازم انتخابات میں حصہ لینےکا اہل نہیں۔
دوران سماعت شاہ دوست کے2017 میں سرکاری ملازم ہونے کے ٹھوس شواہد سامنےآنے پرایڈجیوڈیکٹر نے کویٹہ ریجن کےانتخابات کوکالعدم قرار دے دیا۔ دوسری جانب نااہل ہونے والے کوئٹہ ریجن کےصدر شاہ دوست نےایڈجیوڈیکٹر کے فیصلےکو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنےحق کے حصول کے لئے ہر فورم پر جائیں گے، ان کو نوجوان کرکٹرز کے حق آ واز بلند کرنے کی سزادی جارہی ہے۔