ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فریش دودھ کی فروخت پرپابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فریش دودھ کی فروخت پرپابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب میں فریش دودھ کی فروخت پرپابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے پنجاب فوڈ ا تھارٹی سے 10 جون تک جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ بچپن سے گھر میں بازاری دودھ استعمال کررہے ہیں، فوڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فریش دودھ کی فروخت پر پابندی لگا دی، ریگولیشنز کے تحت 2022 تک پنجاب فوڈ اتهارٹی فریش دودھ کی فروخت پر پابندی نہیں لگا سکتی، فریش دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فریش دودھ کی فروخت پرپابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت نے لاء افسر کو تازہ دودھ کی فروخت بارے جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer