پارکنگ کانظام اپ گریڈ کرنے کیلئے ای پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

7 May, 2018 | 10:15 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:جنرل ہسپتال میں پارکنگ کا نظام مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ، پری کوالیفکیشن کیلئے فرموں سے کوٹیشنز طلب کر لی گئیں۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔

جنرل ہسپتال میں پارکنگ کا سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے ای پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک پارکنگ سسٹم کے تحت ہسپتال میں پارکنگ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوگی۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں اور خواہشمند فرموں کی پری کوالیفکیشن کیلئے کوٹیشنز مانگی گئی ہیں۔

جنرل ہسپتال میں ای پارکنگ سسٹم کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی فرم مکمل کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تنصیب کرے گی اور اس کے عوض پارکنگ کا ٹھیکہ اسی فرم کو سونپا جائے گا۔

مزیدخبریں