شہر لاہور نے سرمئی بادلوں کی چادر تان لی، بارشوں کا سلسلہ جاری

7 May, 2018 | 09:13 PM

عطاءسبحانی
Read more!

دعامرزا:بادلوں کو دیکھ کر سورج رفو چکر ہو گیا،گرمی بھی چھومنتر اور پتوں کی انکھیلیاں، پول بھی جوم جوم کر خوشی کا اظہار کرنے لگے۔بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے دو روز تک پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آج رات تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور شہر کا موسم ٹھنڈی ہواوں کی وجہ سے خوشگوار ہو گیا۔ آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوائیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:موسم کی انگڑائی نے گرمی کو مات دیدی، شہری خوشی سے جھوم اُٹھے

ہوا میں نمی کا تناسب47فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے سارا دن موسم خوشگوار اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ہے۔

مزیدخبریں