غیر رجسٹرڈ سٹیل ملز میں ماہانہ کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

7 May, 2018 | 07:21 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:ایف بی آر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیررجسٹرڈ سٹیل انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے میں ناکام، کارپوریٹ آرٹی او کے عملہ کی ملی بھگت سے غیر رجسٹرڈ سٹیل ملز ماہانہ کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

ایف بی آر کی ٹیم شہر کے مختلف مختلف علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ سٹیل انڈسٹری کو رجسٹرڈ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایف بی آر نے سٹیل ملز کی ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی خفیہ معلومات پر 120 سٹیل ملز کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ سٹیل ملز کے حوالے سے فراہم کی گئیں معلومات غیر مصدقہ ہونے کی وجہ سے مہم کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے عملہ کی ملی بھگت سے سٹیل انڈسٹری کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کررہی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر شہر کی غیر رجسٹرڈ سٹیل انڈسٹری میں آٹھ سو ٹن سے زائد پروڈکشن کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ،بادامی باغ، فیروز پور روڈ، بند روڈ، شیخوپورہ روڈ پرستر سے زائد غیر رجسٹرڈ سٹیل یونٹس قائم ہیں۔

مزیدخبریں