وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات پر جے آئی ٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

7 May, 2018 | 06:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھرکھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی فنانس محمد طاہر کو وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، سروسز ہسپتال میں زیرعلاج
 نوٹیفیکیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے جاری کیا ، جس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آر آئی بی خالد بشیر چیمہ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ فیصل گلزار، آئی بی اور آئی ایس آئی کے ایک ایک افسر کو اس کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جو کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مکمل تفتیش کرے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں