ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو ویکسی نیٹرز کی زندگیوں کو خطرہ

پولیو ویکسی نیٹرز کی زندگیوں کو خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پولیوویکسی نیشن مہم شروع، پولیوورکرزکوکوئی سکیورٹی نہ مل سکی، چیئرمین یونین کونسل86 چوہدری محمد یونس نے بچوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

تفصیلات کے مطابق پولیوویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی۔ تاہم پولیوورکرزکوکوئی سکیورٹی نہ مل سکی۔ سکیورٹی اہلکارنہ ہونےکی رپورٹ حساس ادارےنےاعلیٰ افسران کوبھجوادی۔ سکیورٹی نہ ہونےسےورکرزعدم تحفظ کاشکارہیں۔ پولیوورکرزپرپہلےبھی حملےہوچکےہیں۔جس کے باعث پولیوویکسی نیٹرکی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

علاوہ ازیں اچھرہ میں پولیو مہم کی تقریب میں چیئرمین چوہدری محمد یونس کا کہنا تھا کہ 5 سال اور اس سے کم عمر بچوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں تاکہ ملک کی نوجوان نسل کسی بھی مہلک بیماری میں مبتلا نہ ہو سکے۔ اس موقع پر توقیر احمد رومی، اکمل چوہدری ، حافظ رضوان ابراہیم ، چوہدری سلمان اور عمر ایاز سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئے دفاتر کیلئے اراضی کی قلت کا سامنا 

 دوسری جانب چڑیا گھر میں بھی آئے ننھے مہمانوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پولیو کیمپ آئندہ 5 روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ۔ پولیو کے دو قطرے بروقت پینا ہربچے کا حق ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ زو میں ہر مہم پر کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد سیاح بچوں کو پولیو کے قطروں کی  فراہمی یقینی بنانا ہے۔