برائلر مرغی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ

7 May, 2018 | 05:31 PM

حرااعوان

خان شہزاد:9 روز کے دوران شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 38روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا، صارفین چکرا کررہ گے، قیمتوں میں اضافے اور شہریوں کی دہائی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے خورونوش اور مرغی کی قیمتوں اضافے کے حیلے بہانے وہی پرانے۔ حکومت کی وہی فرضی کاروایئاں اور پھرتیاں مگر گراں فروش مافیا بے لگام۔ نوروز کے دوران برائلر مرغی کابگوشت 38 روپے مہنگا ہوکر 270 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے سینئر تاجر رہنما طارق جاویدکا کہنا تھا کہ بیماری کے باعث مرغی کی گروتھ میں کمی اور طلب زیادہ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ ٹھس ہو گیا 

 شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے تمام جواز مسترد کردیئے شہریوں کا کہنا تھا کہ سالون سے یہی عذر سنتے آئے ہیں جب بھی کوئی تہوار، رمضان المبارک آتا ہے مختلف جواز پیش کرکے مافیا قیمتیں بڑھا دیتا ہے اور حکومت فرضی کاروایئوں سے آگے نہیں بڑھتی۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت برائلر مرغی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھے تاکہ بے لگام گران فروش کو لگام ڈالی جاسکے۔

مزیدخبریں