ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئے دفاتر کیلئے اراضی کی قلت کا سامنا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئے دفاتر کیلئے اراضی کی قلت کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: فوڈ اتھارٹی کو نئے دفاتر کیلئے اراضی کی قلت کا سامنا،ایل ڈی اے سے 116 کنال اراضی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کونئے دفاتر کی کمی سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی نےسے ایل ڈی اے حکام کو لکھے جانے والے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اپنے ہیڈ کوارٹر کیلئے 8 کنال ہر ڈویژن کیلئے 4 کنال اور ہر ضلع کیلئے دو دو کنال اراضی درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کن امیدواروں کو ٹکٹیں دے گی؟ 

 جہاں فوڈ اتھارٹی اپنے دفاتر کو قائم کرکے عملے کو آفس ورک کیلئے بہتر جگہ فراہم کرسکے۔ ایل ڈی اے فوڈ اتھارٹی کو 116 کنال اراضی فروخت کرے۔ اگر فروخت کرنا ممکن نہیں تو لیز پر ہی جگہ فراہم کر دی جائے۔