انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے اڑھائی لاکھ بچے رُل گئے

7 May, 2018 | 04:10 PM

حرااعوان

جنید ریاض: لاہور بورڈ کےتحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کاامتحان دینےوالے اڑھائی لاکھ بچے رُل گئے، امتحان رمضان المبارک کی سخت گرمی میں لیا جائے گا، امیدواروں نےاوقات کارتبدیل کرنے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈکے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران سکینڈ شفٹ میں پیپر دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔رمضان المبارک کے مہینے میں امتحان کے انعقاد پر امیدوار پریشان ہوگئے۔ امیدواروں نے رمضان المبارک میں پیپروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ ٹھس ہو گیا 

 واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان 22 مئی سے شروع ہوں گے۔طلباء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران فرسٹ شفٹ کا پیپر ساڑھے آٹھ کی بجائے صبح 7 بجے لیا جانا چاہیے تاکہ انہیں گرمی میں پیپر دینے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا تھاکہ رمضان میں پیپرز کا یہی شیڈول رہے گا۔ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے لیسکو سے درخواست کررکھی ہے۔

مزیدخبریں