وقار گمان: جعل سازی مشکل، ڈیتھ، برتھ ، نکاح، طلاق نامہ سرٹیفکیٹس میں مزید سکیورٹی فیچر شامل کردیئے،آن لائین تصدیق ہوسکے گی، ڈائریکٹرجنرل لوکل گورنمنٹ محمودجاوید بھٹی کا نادراحکام کے ہمراہ پائلٹ پراجیکٹ والی یونین کونسلزکادورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ محمود جاوید بھٹی نے نادرا حکام کے ساتھ یوسی 221 جوہر ٹاون کا دورہ کیا۔نادرا حکام نے پراجیکٹ کے بارے میں بریف کیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ یونین کونسل سے جاری سرٹیفکیٹس میں مزید سکیورٹی فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ بار کوڈ اور سیریل نمبر کے زریعے ڈیتھ، برتھ، نکاح اور طلاق نامہ کی آن لائن تصدیق ہوسکے گی۔سرٹیفکیٹس کو موبائل ایپلیکیشن کے زریعہ بھی چیک کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی
ڈی جی لوکل گورنمنٹ محمود جاوید بھٹی نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ لاہور کی 4 یوسی سمیت ملک کی 16 یوسیز میں شروع کیا گیا ہے۔ نئے سرٹیفکیٹ میں 36 سکیورٹی فیچر شامل ہیں۔ نئے سسٹم سے جعل سازی ختم ہونے میں مددملے گی۔وزٹ کے موقع پر چئیرمین سجادربانی، وائس چئیرمین بشارت علی بھی ہمراہ تھے۔