لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش

7 May, 2018 | 01:04 PM

حرااعوان

صرات نقوی: شہر میں سورج کی ہلکی کرنوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈرہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری   

 تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر کا موسم ٹھنڈی ہواوں کی وجہ سے خوشگوار ہو گیا۔ آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوائیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب47فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے سارا دن موسم خوشگوار اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی لاہور کے موسم نے لاہوریوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا ۔ موسم کی اس تبدیلی سے لوگ تفریح گاہوں کا رخ کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مئی میں ایسا موسم اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔

مزیدخبریں