ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟

کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کہا جاتا ہے کہ وضو یا طہارت کے بغیر موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے، کیا کوئی شخص وضو اور طہارت کے بغیر اسکرین پر قرآن مجید پڑھ سکتا ہے اور اسکرین کو چھو بھی سکتا ہے؟

قرآنِ مجید (یعنی مُصحَفِ مقدّس ) کو وضو اور طہارت کے بغیر چھونا منع ہے،البتہ بے وضوزبانی تلاوت کرنا اگرچہ خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے لیکن جائز ہے۔ موبائل یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چونکہ قرآنی کلماتِ مبارکہ کے نقوش ثبت نہیں ہوتے، یہ محض سوفٹ ویئر ہوتا ہے، لہٰذا سوفٹ ویئر پر قرآنِ کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں ۔اگر سوفٹ ویئر پر تلاوت کرتے ہوئے ورق پلٹنا پڑے توسافٹ ویئر کے جس حصے میں آیات نظر آرہی ہیں، اُس حصے کو نہ چھوئے، اطراف سے چھوکر ورق پلٹے ۔

 افضل تو یہ ہے کہ باوضو اور باطہارت تلاوت کی جائےلیکن بے وضو زبانی یا اسکرین پرتلاوت کرنا خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے ،مگر جائز ہے، بعض اوقات انسان سفر کے دوران فلائٹ میں ہوتا ہے اور کئی حضرات اسکرین پر تلاوت کر رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہ باوضو نہ ہوں، بہرحال یہ جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ حتی الامکان باوضو تلاوت کی جائے۔

۔