صدر زرداری کے ایوان صدر میں واپس آنے سے تقسیم اور بحران کا خاتمہ ہو گا

7 Mar, 2024 | 10:28 PM

سٹی42:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا  کہ صدر زرداری کے ایوانِ صدر مین واپس آنے سے معاشرے میں بحران اور تقسیم کا خاتمہ ہوگا۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو یہ نئی تاریخ بنے گی کہ سویلین نے دو بار پاکستان کو سنبھالا۔ تاریخ میں آئے گا کہ آصف زرداری طاقتور ترین سویلین صدر رہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ترجیح میثاقِ مفاہمت اور  میثاقِ معیشت ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عدالتی اور انتخابی اصلاحات کا مشن مکمل کریں گے۔

مزیدخبریں