ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کیلئے مفت علاج کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کردیا۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی زیرصدارت اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لئے مفت علاج کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لئے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کردیے گئے۔ اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا، اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے، اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔