سٹی42: اگر آپ دلچسپ ویڈیو تخلیق کر سکتے ہیں تو آپ کے لئےمقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک نے تخلیقی رجحانات رکھنے والوں کے لئے اپنی تخلیق لوگوں کو دکھا کر اس سے پیشہ کمانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے نیا نظام کریٹیر ریوارڈز پروگرام فلوٹ کر دیا ہے۔
ٹک ٹاک نے فروری 2023 میں" کریٹیویٹی پروگرام" بِیٹا ورژن میں متعارف کرایا تھا جہاں اس کی آزمائش کامیاب رہی۔ اب اس پروگرام کا نام "کرئیٹرز ریوارڈ پروگرام" رکھ دیا گیا ہے اور اسے بیٹا ورژن سے ریگولر ایپ میں منتقل کر کے تمام کنزیومرز کے لئے پیش کر دیا گیا ہ
ٹک ٹاک مین عموماً کچھ سیکنڈوں کی ویڈیوز کا زیادہ پسند کیا جاتا رہا ہے لیکن اس پروگرام میں ایک منٹ سے زائد دورانیہ کی ویڈیوز شامل کی جائیں گی۔
ریوارڈ کن بنیادوں پر ملے گا
ٹِک ٹاک مینیجمنٹ نے ایک بلاگ میں بتایا ہے کہ کریٹیر ریوارڈز پروگرام میں(1) اوریجنل مواد، (2) ویڈیو کے دورانیے، (3)سرچ ویلیو اور (4) آڈئینس انگیجمنٹ اِن 4 بنیادوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کے مطابق طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ آمدنی ہونے کا امکان ہو گا۔
کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران طویل دورانیے کی ویڈیوز بنانے والے صارفین کی آمدنی میں 250 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور ہر ماہ 50 ہزار ڈالرز کمانے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو رہا ہے۔
(1) اس پروگرام میں شمولیت کے لئے تخلیق کار کنزیومرز کو کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کرنا ہو گی۔
(2) اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہوں گے۔
یہ نیا پروگرام ٹک ٹاک پر جاری پرانے کریٹیر فنڈ کی جگہ لے گا۔
پرانے کریٹیر فنڈ سے پیسے کمانے والوں پر ویڈیوز کے دورانیے کی پابندی عائد نہیں تھی مگر اس کی دیگر شرائط کافی سخت تھیں جس کے باعث صارفین کی جانب سے اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
ایک اور تبدیلی بھی کی جا رہی ہے کہ لائیو سبسکرپشن ٹول کا نام تبدیل کرکے سبسکرپشن کیا جا رہا ہے۔
پیسے کمانے میں مددگار یہ ٹول پہلے صرف لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا مگر اب دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جا رہی ہے۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین خصوصی مواد (فیس عائد کرکے)، بیجز اور دیگر کے ذریعے اضافی پیسے کما سکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں ٹک ٹاک کی جانب سے سیریز نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ تخلیق کار ایپ سے براہ راست پیسے کما سکیں۔
سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک میں کنزیومرز کے اکاونٹس مین اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو البم کو "سیریز البم" کہا جاتا ہے۔
صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی "سیریز البم" کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک ڈالر سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔
اس آمدنی میں سے صارفین کو ٹک ٹاک کوئی حصہ نہیں دینا ہوگا، البتہ سیریز البم اپ لوڈ کرنے کی اجازت حاصل کرنےکے لیے انہیں فیس دینا ہوگی۔