سب سے طویل اور مختصر وقت کا روزہ کس ملک میں ہو گا

7 Mar, 2024 | 05:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔

روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے۔عمومی طور پر خط استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم جب کہ شمالی اور جنوبی عرض البلد میں دورانیہ طویل ہوتا ہے۔روزے کے دورانیے کی طوالت اور اختصار کی بنیادی وجہ سورج ہے جب کہ کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک اک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں۔

آئیں جانتے ہیں اس سال دنیا کے کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں مختصر ترین روزہ ہوگا۔سب سے طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔اسی طرح سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے 44 منٹ تک کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 15 گھنٹے تک کا روزہ ہوگا۔

مزیدخبریں