ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز کی جانب سے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے عثمان طارق مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔