بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، سی ٹی او لاہور نے کریک ڈاؤن کیلئے3سکواڈ تشکیل دیدیئے

7 Mar, 2024 | 04:02 PM

عابد چودھری : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ 
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کریک ڈاؤن کیلئے3سکواڈ تشکیل دیدیئے۔سی ٹی او لاہور کی جانب سے ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا گیا، کہنا ہے کہ سگنلز پر بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جائے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ 
واضح رہے کہ آپریشن کے پہلے ہی روز 29 گداگروں کےخلاف کارروائی کی گئی اور مقدمات درج کروائےگئے۔ 

مزیدخبریں