ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس بھیج دیں، اسحاق ڈار

 کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس بھیج دیں، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں، نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ عافیہ کو واپس بھیج دیں، موجوددہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے میری اس پر تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہم نے اس کے کافی سلوشن دیے، ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ واپس آئیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نے اتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے، ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس حوالے سے پوری سفارتی کوشش کی جائے گی۔