بسام سلطان : رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کے لیے لاہور میں مستحقین کے ڈیٹا کا تصدیقی عمل جاری ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 81ہزار 324مستحقین کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا، لاہور میں کل 4لاکھ 58ہزار 230مستحقین کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر ڈیٹا کی تصدیق کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصدیقی عمل کا مقصد حق کو حقدار تک مکمل عزت و تکریم سے پہنچاناہے۔