ستھرا پنجاب مہم ، شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

7 Mar, 2024 | 01:35 PM

سٹی42: ستھرا پنجاب مہم ،شہر بھر میں صفائی کیلئے ٹیمیں متحرک کردی گئیں، گلی محلوں کیساتھ عوامی مقامات پر بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری۔

سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرسکول کالجز کے گرد زیرو ویسٹ ایکٹیویٹی کی گئی۔ سکول کالجز کے گرد صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ شہرکےتمام لاری اڈوں، عوامی بس سٹاپس کے گرد بھی زیروویسٹ آپریشن جاری ہے۔ چوک یتیم خانہ، بند روڈ، سٹی اڈا، نیازی اڈا، فیصل موورز، سکائی ویزاڈا کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ 

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ بند روڈ پر موجود سنٹر ڈیوائیڈر پر خوبصورت ویسٹ بنز لگا دی گئی ہیں، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزیدخبریں