(عرفان ملک)پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنیوالاریکارڈیافتہ ڈکیت گینگ گرفتار ،سٹی رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارملزمان میں سرغنہ ابو بکراوراسکےساتھی علی اور طارق شامل،ملزم ابوبکرنےاسسٹنٹ سب انسپکٹرکےگھرسےپولیس وردیاں وپستول چوری کیے۔
ملزمان سےوردیاں،نقدی،موبائل فونز،موٹرسائیکلیں اورپستول برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
نقلی پولیس اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی
7 Mar, 2024 | 01:20 PM