ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 9،  شاہین شاہ آفریدی نے  اہم سنگ میل عبور کرلیا

پی ایس ایل 9،  شاہین شاہ آفریدی نے  اہم سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔

 دفاعی چیمپئن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنے آٹھویں پی ایس ایل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرکے جیت کا کھاتا کھولا تو کپتان شاہین نے بھی اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

 انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں اور وہ وکٹوں کی سنچری کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

 اس سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے حسن علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کرکے وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے بعد دونوں پلیئرز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔

 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہمیشہ سے نئے قلندرز کو پروان چڑھاتی رہی ہے اور ہم نے شکستوں کے باوجود کبھی ہار نہیں مانی۔