ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ  کا ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان 

وزیراعلیٰ سندھ  کا ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے  متعلق اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔

 ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے۔