پاکستان کا ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

7 Mar, 2024 | 10:49 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردانہ حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کیلئے افغان حکومت پردباؤ ڈالاجائے,افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کالعدم ٹی ٹی پی جدید عسکری سازو سامان کیسے اور کہاں سے حاصل کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی کھوج لگائی جائے اور افغان عبوری حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے,منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

 دوسری جانب افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی روزا اوتن بائیفا نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں پاکستان کو بھی تشویش ہے اور طالبان جب تک وعدے پورے نہیں کرتے انہیں تسلیم کرنا مشکل ہوگا,انہوں نے کہا کہ طالبان خواتین پر ناروا پابندیاں ختم اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔
 

مزیدخبریں