(بسام سلطان)مستحقین کورمضان نگہبان پیکیج روڈسٹیپ فراہمی میں بھرپورتیزی،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا مختلف علاقوں کا دورہ،4مستحقین کوگھرکی دہلیزپررمضان پیکیج حوالےکیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہورنےفراہم کردہ ڈیٹاسےتصدیقی عمل کا جائزہ لیا،کمشنرلاہورنےرمضان نگہبان پیکیج بیگ پرکیوآرکوڈکوبھی سکین کیا۔
کمشنرلاہور کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج19ہزار728مستحقین کی دہلیزپرفراہم کیاجاچکا،فراہم کردہ ڈیٹاکی میں تصدیقی عمل تیزہونےسےڈورسٹیپ فراہمی میں تیزی آئیگی۔
کمشنرلاہور کا کہنا تھا کہ شہرکاآج کاٹارگٹ10تا15ہزاررمضان نگہبان پیکیج بیگزکی ڈورسٹیپ فرا ہمی ہے۔کل سے رمضان نگہبان پیکیج کی ڈروسٹیپ فراہمی 25 تا 30ہزار روزانہ ہوگی۔