چودھری پرویز الٰہی کو بڑا عہدہ مل گیا

7 Mar, 2023 | 09:31 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اتحادی چودھری پرویز الٰہی کو  پی ٹی آئی کا مرکزی صدر مقرر کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق  عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا، چودھری پرویزالٰہی کی بطورمرکزی صدر تحریک انصاف تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

 عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مرکزی رہنماپی ٹی آئی فواد چودھری نے چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں فواد چوہدری نے ان کو عمران خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش کی جس پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔ 

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین، قانون اورعام آدمی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں، وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔

مزیدخبریں