عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

7 Mar, 2023 | 06:28 PM

Bilal Arshad

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے ہیں ۔

 تفصیالات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،  عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 13 مارچ کو پیش نہ ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، آئندہ تاریخ کو عمران خان کی عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔ 

مزیدخبریں