ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب کی جانب سے بچیوں کی شادی پر اورملازمین کی وفات پر تجہیز وتکفین کے فنڈز کے قوانین میں ترامیم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی بچیوں کو یکساں ایک ایک لاکھ روپے شادی پر ملیں گے۔ اس کے علاوہ جہیز کےلئےامداد کا نام ڈوری چارجز سے تبدیل کرکے ویڈنگ گفٹ رکھ دیا گیا ہے۔اس سے قبل پہلی بیٹی کی شادی پر زیادہ اسکے بعد کم رقم دی جاتی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی وفات پرملنے والی امداد میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ورثا کو تجہیز وتکفین کی مد میں 50ہزارکی بجائے 1لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، جبکہ ریٹائرمنٹ کےبعد وفات پر ورثا کے لواحقین کو 50 ہزار مالی امداد ملے گی۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کے حکم پرایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔