8 مارچ کو تعطیل کا اعلان

7 Mar, 2023 | 01:02 PM

(سٹی 42) شب برأت (Shab e-Barat)کااحترام،  لاہور کی ہول سیل مارکیٹوں میں عام  تعطیل کااعلان کردیا گیا۔ 

 رحمتوں،برکتوں،مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت والی مقدس رات، شب برأت (Shab e-Barat) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج  منائی جائے گی،  اس موقع پر شہر بھر کی مساجد میں چراغاں، محافلِ ذکر و اذکار، درود وسلام، نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں،  شب برأت برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں، ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے اور ساتھ ہی لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  شب برات  کے موقع پر تاجر برادری کی جانب سے شہر کی ہول سیل مارکیٹوں میں عام تعطیل  کا اعلان کردیا گیا، شو مارکیٹ ، انارکلی، کشمیری بازار ،نیو عالمگیر مارکیٹ ،رنگ محل سوہا بازار ،ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹس بند رہیں گی ۔  جنرل سیکرٹری اطہر علی خان کا کہنا ہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں8مارچ کوعام تعطیل ہوگی،  شہری تمام ضرورت کی اشیاء آج بروز منگل کے دن خرید لیں۔

دوسری جانب صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کا کہنا ہے کہ شاہ عالمی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بدھ کو بند رہیں گی۔ صدر بابر محمود ،صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس سردار اظہر سلطان کا کل ہال روڈ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے پاسپیڈا نے بھی کل بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور صدر محمد طیب محمود کیجانب سے بدھ کے روز لوہا کی مارکیٹیں بادامی باغ،مصری شاہ ،سٹیل انڈسڑی بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں