ویب ڈیسک :مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے۔ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
An emergency response team from the Madinah health department saved the life of a Pakistani Umrah pilgrim at Masjid Al Nabawi, Madinah after his heart stopped for more than 10 minutes. pic.twitter.com/Sg14XSlEZy
— The Holy Mosque's (@theholymosques) March 6, 2023
مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ﷺ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔