ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کی دنیا میں ایک اورریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

کرکٹ کی دنیا میں ایک اورریکارڈ ٹوٹنے کے قریب
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے شہر احمد آباد   میں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے 1 دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔

 میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 2013-14 کی ایشیز سیریز   کے دوران  91 ہزار 112 تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ احمد آباد   کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ٹوٹنے کا امکان ہے۔

 میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 9 مارچ سے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، احمد آباد کا یہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے۔

احمد آباد کے  نریندرا مودی  اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم  کہاجارہا ہے کہ احمد آباد ٹیسٹ میچ میں  1  لاکھ سے زائد افراد کے دیکھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی فینز بڑی تعداد میں احمد آباد پہنچ رہے ہیں  جس کے پیش نظر تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ریکارڈ کئی ہزار کے فرق سے ٹوٹ جائے گا۔واضح رہے کہ 4  ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت  کو  2   ایک سے برتری حاصل ہے۔

Hifza Rajpoot

Content Writer