(سٹی 42) لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کا کسی نے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ۔علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری ڈیجیٹل ٹیم اس فیک اکاؤنٹ بنانے والوں کو تلاش کر رہی ہے۔
گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کسی نے ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹ بنایا ہے اور اس سے جان بوجھ کر غلط باتیں پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن میری ڈیجیٹل میڈیا ٹیم اس فیک اکاؤنٹ بنانے والوں کو تلاش کررہی ہے , علی ظفر جن کا متعدد عدالتوں میں گلوکارہ میشا شفیع کے حوالے سے کیس چل رہے ہیں اور سوشل میڈیا کا سہارا لے کر متعدد افراد علی ظفر کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہے جن کے کیسز بھی ایف آئی اے میں چل رہے ہیں۔