ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے رمضان پیکج کے نام پر عوام سے ہاتھ کر دیا

 حکومت نے رمضان پیکج کے نام پر عوام سے ہاتھ کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رمضان پیکج کے نام پر عوام سے ہاتھ کر دیا ، یوٹیلٹی اسٹور زپر اشیاء کی قیمتوں میں پہلے 200 روپے تک اضافہ کیا گیا، پھر 25 روپے کی معمولی کمی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان پیکج کے اعلان سے قبل حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی قیمتوں میں 200 روپے تک کا اضافہ کیا، پھر مہنگی کی گئی اشیاء کی قیمتوں میں 25 روپے تک کی معمولی کمی کر کے اسے ریلیف قرار دے دیا.

پہلے گھی 190روپے مہنگا ہوا اور پھر رمضان پیکچ کے تحت گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی دی گئی، چینی 19روپے مہنگی کرنے کے بعد رمضان میں 11 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی, آٹا 24.80 روپے مہنگا ہوا اور رمضان پیکچ کے تحت 27.12 روپے کلو سستا کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے رواں سال رمضان پیکچ کے تحت گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی میں بڑی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج 2023 کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے تحت رواں سال یوٹیلیٹی اسٹور پر 4 ارب 99 کروڑ 70لاکھ کا رمضان پیکج تجویز کیا گیا ہے۔ رمضان پیکج کو ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے تحت19 اشیاء پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔