گھر سے 12 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

7 Mar, 2023 | 09:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں گھر سے 12 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔

لواحقین کے مطابق سنگیتا کو گھر میں چھوڑ کر رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے، گھر واپس آئے تو سنگیتا کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں