عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج پیش نہیں ہوں گے: ذرائع

7 Mar, 2023 | 08:23 AM

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج ضلع کچہری میں پیش نہیں ہوں گے ۔

سیشن عدالت نے عمران خان کو آج توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے جبکہ پولیس عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق آج سیشن عدالت کو آگاہ کرے گی۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم ذرائع کے مطابق عمران خان کے وارنٹ کی منسوخی کیلئے درخواست تیار کرلی  ہے، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی جائے گی ۔پی ٹی آئی لیگل ٹیم ذرائع کے مطابق عمران خان اقدامِ قتل کیس میں ضمانت میں توسیع کیلئے 9 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے۔

مزیدخبریں