بھارتی اداکارہ پر بوائے فرینڈ کا بدترین تشدد،تصاویروائرل

7 Mar, 2023 | 08:10 AM

ویب ڈیسک:بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ انیکا وکرامن نے اپنے بوائے فرینڈ پر جنسی اور ذہنی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے تشدد کے نشانات والی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

اداکارہ انیکا وکرامن کی جانب سے انسٹا گرام پر لمبی تحریر کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، تصاویر میں انیکا وکرامن کے چہرے اور بازو پر نیل اور سوجن کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

انیکا وکرامن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تمام ظلم سہنے کے باوجود مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، مجھے اور میری فیملی کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ آخری تصویر اس وقت لی گئی جب میں اپنا ہیئر کٹ دکھانے کے لیے پرجوش تھی اور میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر حملہ کیا۔

انیکا نے اپنی طویل پوسٹ میں بتایا کہ میں انوپ پلائی نامی شخص کے ساتھ کئی سال سے تعلق میں تھی لیکن اس نے مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا اور پھر جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا جب میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھے دوسری بار تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی لیکن اس نے پولیس والوں کو رشوت دیدی جس پر پولیس والوں نے مجھے کہا کہ معاملے کو آپس میں ہی حل کر لو جس نے انوپ کو مجھ پر مزید تشدد کا اعتماد دیا۔

بھارتی ادکارہ نے مزید بتایا کہ میرا سابق بوائے فرینڈ اس وقت فرار ہو کر امریکا میں موجود ہے لیکن مجھے فون پر مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔انیکا وکرامن نے کہا کہ میرے زخم اب ٹھیک ہو چکے ہیں اور میں نے دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزیدخبریں