(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 177.50 روپے مہنگا ہوکر 178.10 روپے کا ہوگیا ۔ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپیہ مزید کمزور ہونے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباوٗ کا شکار ہے۔